.

دہشت گردوں کی فائرنگ، پاکستان فوج کے 6 جوان جاں بحق

ایف سی بلوچستان کے دستے پرفائرنگ، آفیسر سمیت 4 جوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان جاں بحق ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان جاں بحق ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کے جاں بحق ہونے والوں میں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل، علی رضا، بابر اور احسن شامل ہیں۔

دوسری جانب ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے آفیسر سمیت 4 جوان جاں بحق ہوگئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کےاہلکار ہوشاب، تربت کے درمیانی علاقےمیں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں آفیسر سمیت 4 جوان جاں بحق ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔