پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس ٹرین بند کرنے کا اعلان کر دیا

سمجھوتا ایکسپریس کی بوگیاں عید پر چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کے لیے استعمال کی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی، پاکستان آرمی نے جو کہا ہے کہ آخری حد تک جائیں گے۔ اس کا مطلب سمجھنا چاہیے۔ سمجھوتا ایکسپریس کی بوگیاں عید پر چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کے لیے استعمال کی جائیں گی، جن مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ایڈوانس ٹکٹیں لی ہوئی تھیں اس میں کٹوتی نہیں ہوگی ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سمجھوتا ایکسپریس کی بوگیاں عید پر چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ ہر ٹرین میں 2 بوگیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بہت اچھے وقت پر کیا گیا۔ یہ تین چار ماہ اور اگلا سال بہت پر خطر ہے، جنگ بھی ہو سکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔ ایک وزیر کی حیثیت سے سمجھوتا ایکسپریس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جب تک وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی۔ سمجھوتہ ایکسپریس ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کی سالگرہ محکمہ ریلوے اہتمام سے منائے گا، پاکستان آرمی نے جو کہا ہے کہ آخری حد تک جائیں گے۔ اس کا مطلب سمجھنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں