.

گوگل کا یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خوبصورت ڈوڈل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن گوگل کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی مواقعوں پر ویب سائٹ کے مرکزی پیج پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا رہتا ہے۔

اسی طرح پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اتوار (13 اگست) اور پیر (14 اگست) کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 72 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

اس بار گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر خیبر پاس کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے جس کے اوپر قومی پرچم موجود ہے جبکہ نیچے سبز رنگ کے چوکور باکس میں سفید حروف میں گوگل لکھا ہے۔

گوگل نے سنہ 2011ء سے ہر سال پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل آویزاں کئے ہیں۔