کوئٹہ: مسجد میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں واقع مدرسے سے متصل مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے منبر کے نیچے بارودی مواد رکھ کر دھماکا کیا گیا۔

زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں مزید شہادتیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں