.

وزیر مذہبی امور کا بہترین حج سروسز کی فراہمی پرسعودی عرب کوخراج تحسین

شاہ سلمان اور ولی عہد حجاج کی خدمت پرتحسین کے مستحق ہیں:نورالحق قادری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے سنہ 1440ھ کے موقع پرحجاج کرام کو بہترین خدمات اور تمام ممکنہ سہولیات کرنے پر سعودی عرب کی قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کو فرئضہ حج کی ادائی کے حوالے سے بہترین خدمات اور تمام سہولیات فراہم کرنے پرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز داد تحسین کےمسحق ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کی طرف سے جاری ایک بیان میں حالیہ حج کے موقع پر سعودی قیادت کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کو دی گئی سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت نے جس خلوص کے ساتھ حجاج کرام کی خدمت اور انہیں مشاعرمقدسہ میں مناسک حج کی ادائی میں معاونت کی ہے، اس پرخادم الحرمین الشریفین اوران کے ولی عہد بجا طور پرتعریف اور تحسین کے مستحق ہیں۔

نور الحق قادری نے سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ اور حج فائونڈیشن کی طرف سے جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان کے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شعبہ امور حج اور سعودی عرب کی وزارت حج کے درمیان مکمل رابطہ اور حجاج کرام کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔