.

پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

’’کامیاب تجربے کے بعد پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔ چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگیا۔ حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈائون لوڈ ہو سکتی ہے۔

نیٹ ورک کی سپیڈ کا دار ومدار آپریٹر کے پاس موجود سپیکٹرم پر ہوگا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ’’پی ٹی اے‘‘ نے گذشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ آپریٹر کے پاس جو سپیکٹرم ہوگا اس پہ سپیڈ کا انحصار ہوگا۔