.

پاکستان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت کر دی

خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے آئل فیلڈ پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہر طرح کی آزمائش میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی عرب میں آرامکو آئل ریفائنری کے دو پلانٹس پر یمنی حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا۔ حملے کے بعد پلانٹس پر بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جسے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد بجھا دیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں آئندہ ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔