.

عمران خان کا سعودی ولی عہد کو فون، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ اور علاقائی امور سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کی سلامتی اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی کسی بھی مذموم کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔