.

پاکستانی وزیراعظم کی وطن واپسی کے دوران طیارے میں فنی خرابی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو وطن واپس لانے والے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آج نیویارک میں ہی قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان امريکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کے ليے روانہ ہوئے تھے۔ وزيراعظم کو واپسی کے ليے سعودی ولی عہد نے اپنا خصوصی طيارہ پيش کيا تھا، تاہم طیارے کو خرابی اور حادثے سے بچا لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے طیارے کے اليکٹرونکس سسٹم ميں خرابی کے باعث بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان فی الحال امریکا میں موجود ہیں۔ وہ امريکا ميں کتنا قيام کريں اور واپس کب جائيں گے، اس بات کا فيصلہ نہيں ہوا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی کیلئے نجی فلائٹ یا اسی طیارے سے واپسی سمیت مختلف آپشنز پرغور جاری ہے۔ عمران خان کی واپسی کے آپشنز پر اعلیٰ حکام سے مشاورت بھی کی گئی۔ وزیراعظم کی دوبارہ روزویلٹ ہوٹل آمد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔