امریکی وزیر خارجہ کا جنرل باجوہ کو فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی میں اضافے سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کے اقدامات پورے خطے کو غیر مستحکم کررہے ہیں لہذا امریکا اپنے لوگوں اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ بھی امریکیوں کے تحفظ کیلیے کیا جب کہ اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے فریقین کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ دینے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں