پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق
امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
وسطی پنجاب کے ضلع میانوالی میں ایک فوجی ہوائی اڈے کے قریب پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔ پاکستان فضائیہ کے تربیتی طیارے FT 7 میں دو ہوا باز اسکوارڈن لیڈر اور فلائنگ افسر سوار تھے، جہاز کریش ہونے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔