جنرل ندیم رضا کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

سعودی عرب ۔ پاکستان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو بھی ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان فوج کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا سعودی عرب کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور دفاعی شعبے میں تعاون کے مختلف آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سیکرٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اور ریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں