!ٹیکے کا کمال: جب نرسیں عمران خان کو حوریں لگنے لگیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 میں ایک انجکشن لگنے کے بعد انہیں حوریں دکھائی دیں۔

کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سال 2013 میں انتخابی مہم کے دوران سیڑھیوں سے گرکر شوکت خانم اسپتال پہنچا۔

Advertisement

وزیراعظم کے مطابق مجھے شدید تکلیف تھی، پشت کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ ڈاکٹر عاصم نے مجھے نہ جانے کون سا ٹیکا لگایا کہ دنیا ہی بدل گئی۔ تکلیف ختم ہو گئی اور نرسیں مجھے حوریں نظر آنے لگیں۔ میں نے سوچا مجھے کوئی مسئلہ ہیں نہیں اور اس دوران میڈیا پرپیغام بھی ریکارڈ کرادیا جو مجھے یاد ہی نہیں کہ کیا کہا تھا۔

خوشگوار موڈ میں عمران خان نے مزید کہا کہ انجکشن کا اثر ختم ہونے کے بعد پھر سے تکلیف شروع ہوگئی، میں نے ڈاکٹر سے بہت اصرار کیا کہ خدا کا واسطہ ہے وہ ٹیکا پھر سے لگا دو۔ دھمکیاں بھی دیں کہ میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، لیکن ڈاکٹر نے ٹیکا نہیں لگایا۔

خطاب کے دوران شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی ميں صرف ايک بار سفارش کی جو منظور نہيں ہوئی۔

وزیر اعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے حامی اور مخالفین کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں