.

پاکستانی فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

خفیہ اطلاع پر تحصیل دتہ خیل میں کئے جانے آپریشن میں فوج کے دو سپاہی کام آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ اس کارروائی میں فوج کے 2 جوان بھی جاں بحق ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ’’کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شہید ہو گئے۔‘‘ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے۔