.

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس 16 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اس موقع پر وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انتونیو گوٹیریس سولہ فروری سے 14 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران انتونیو گوٹیریس بین الاقوامی کانفرنس برائے افغانستان میں شرکت کریں گے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مکالمے میں بھی شریک ہوں گے۔

انتونیو گوٹیریس لاہور میں انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے اور پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دفاتر کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔