مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال، اقوام متحدہ کے سربراہ کی پاکستان آمد

انتونیو گوتیریس کی افغانستان، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انتونیو گوتیریس افغان مہاجرین کی پاکستان میں میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

مقامی سرکاری ریڈیو 'ریڈیو پاکستان' کے مطابق اسلام آباد کی نور خان ائیر بیس پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سمیت پاکستان میں اقوام متحدہ کے عملے نے یو این سربراہ کا استقبال کیا۔

Advertisement

بعدازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتیریس انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے وفد سے ملاقات کی۔ انتونیو گوتیریس سے ملاقات کرنے والے وفد میں افغانستان، یمن اور تاجکستان کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ پناہ گزین موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں جبکہ افغان جنگ سے 24 لاکھ رجسٹرڈ پناہ گزین متاثر ہوئے تھے۔ انتونیو گوتریس نے مہاجرین کی میزبانی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ٹویٹر پر پاکستان کی جانب سے یو این امن مشنز میں بھرپور شرکت کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں