اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کرتارپور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کرتارپور راہداری اور گردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان نے ان کا استقبال کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کرتار راہداری کے منصوبے کے دورہ کرایا گیا اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔اس موقع پر گوتیریس کو سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر انتونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ "کرتارپور راہداری کا افتتاح پاکستان کی جانب سے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی عملی مثال ہے۔"
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔
-
عالمی امن مشنوں میں پاکستانیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:انتونیو گوتیریس
پاکستان امن کے لیے اہم کردار اد کررہا ہے،حکومت کا امن و سلامتی کے لیے ویژن قابل قدر ہے پاكستان -
مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال، اقوام متحدہ کے سربراہ کی پاکستان آمد
انتونیو گوتیریس کی افغانستان، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین سے ملاقات پاكستان -
پاکستان، بھارت ہر قسم کی کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں: انتونیو گوتیریس
کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد ضروری ہے: یو این سیکریٹری جنرل کی نیوز کانفرنس پاكستان