.

یو این سربراہ کی مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی نامور اداکارہ اور مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی ٹویٹ میں انتونیو گوتیریس نے لکھا کہ 'افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہو چکے ہیں، اس دوران مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کر کے بھی بے حد خوشی ہوئی'۔

انہوں نے ماہرہ خان سمیت پورے پاکستان کا مہاجروں کے لئے غیر معمولی تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ماہرہ خان نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے جواب میں لکھا کہ انہیں بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔