.

کرونا وائرس کے باعث سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پہلے متاثرہ شخص کی تشخیص کے بعد 27 اور 28 فروری صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے دو روز کے لئے بند رہیں گے۔

بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند نے بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبے کے تعلیمی ادارے پندرہ مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کے جاری پرچے ملتوی کیے جارہے ہیں اور ان کے اگلے شڈیول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد پاکستان نے چین کے علاوہ پڑوسی ملک ایران سے بھی اپنی سرحد بند کر رکھی ہے۔

ایرانی میں کورونا وائرس سے اب تک 15 افراد جاں بحق جبکہ 100 کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم، یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان اور بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہو چکی ہے۔