پریڈ ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فضائیہ کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم جاں بحق ہوگئے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ونگ کمانڈر 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے لئے معمول کی مشقیں کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

پاک فضائیہ کے ائیر ہیڈکوارٹر کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں