کرونا وائرس کے سبب پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بورڈ نے ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے بقایا سیزن کو ملتوی کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے سے جاری کی جانے والی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل کے سیزن 5 میں پلے آف کا مرحلہ مختصرکر کے سیمی فائنل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 22 مارچ کو ہونے والے فائنل کو بھی 18 مارچ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں