کرونا وائرس وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں سے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔
-
امارات نے مارچ میں ختم ہونے والے اقاموں میں دسمبر تک توسیع کر دی
آئڈنٹیٹی اینڈ سیٹزن شپ اتھارٹی نے فیصلہ عالمی وبا کے مضمرات سے بچانے کے لیے کیا ہے مشرق وسطی -
پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 5988 ہوگئی، 107 افراد جاں بحق
پاکستان بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 988 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 107 ہوگئی۔ نیشنل ... پاكستان -
کرونا وائرس کی بازگشت پاکستان کی سپریم کورٹ تک جا پہنچی
عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ’ناکافی سہولیات‘ پر چیف جسٹس گلزار احمد کا پہلا از خود نوٹس پاكستان -
پاکستان میں کرونا وائرس سے34 اموات ، مریضوں کی تعداد 2419 ہوگئی
پاکستان میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 2419ہوگئی ہے اور اب تک اس مہلک وَبا سے 34 اموات ہوچکی ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ... پاكستان