پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

وائرس سے متاثرہ 34،355 افراد صحتیاب، 2065 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور پیر 8 جون کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 103،671 تک پہنچ گئی ہے۔ اس خطرناک مرض کی وجہ سے اب تک 2067 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 34،355 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان کی وزارت صحت کے ویب پورٹل www.covid.gov.pk کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 67،249 افراد کرونا میں مبتلا ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب کے مریضوں کی ہے۔ اس وقت پاکستان کے صوبوں میں پنجاب کے 38903، سندھ کے 38108، صوبہ خیبر پختونخواہ میں 13487اور بلوچستان میں 6516 افراد کرونا وائرس کا شکار ہیں۔ ان کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5329 افراد، گلگت بلتستان میں 932 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 396 افراد کرونا میں مبتلا ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت تقریبا 70 لاکھ لوگ کرونا وائرس کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں 4 لاکھ اموات واقع ہوچکی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے کرونا کے حوالے سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے دنیا کے 196 ممالک اور خطوں میں اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 49 ہزار 890 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 30 لاکھ 30 ہزار 800 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے حقیقی متاثرین کی تعداد کا درست اندازہ نہیں لگا جاسکتا کیونکہ بہت سے ممالک صرف موت کے خطرے سے دوچار ہونے والے مریضوں ہی کی تصدیق کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں