.

پاکستان میں سورج گرہن اتوار کو 9 بجب کر45 منٹ پر شروع ہوگا

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد جبکہ کراچی میں 100 فیصد سورج گرہن دیکھا جا سکے گا: محکمہ موسمیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں سورج گرہن (کل) بروز اتوار کو 9 بجکر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ 11 بج کر 25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن رات میں تبدیل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد سورج گرہن ہوگا جب کہ کراچی میں 100 فیصد سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سے لیکر یورپ تک دیکھا جا سکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیا اور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔ چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جانے سے سورج گرہن لگتا ہے۔

آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے سورج گرہن کو براہ راست یا بالواسطہ دیکھنے سے منع کیا ہے کیونکہ سورج سے نکلنے والی بالائے بنفشی شعاعین آنکھوں کی بینائی کو مستقل طور پر ختم کرنے کا باعث ہوتی ہیں۔ انھوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو سورج گرہن کی مدت کے دوران گھروں میں رکھیں اور خود بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔