.

کراچی میں سٹاک ایکسچینج پر حملہ، ’چاروں حملہ آور ہلاک‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کراچی میں پولیس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کرنے والے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار، چار سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کراچی پولیس اور رینجرز حکام نے تصدیق کی ہے کہ چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر پیر کی صبح حملہ آوروں نے دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والے ویڈیوز میں سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ پولیس نفری اور فلاحی اداروں کی گاڑیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہ موجود ہیں اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں