.

کرونا سے پاکستان میں مزید 78 افراد جاں بحق، اموات 4473 ہو گئیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار 339 کیسز رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار809 ہو گئی اور 4 ہزار 473 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 4 ہزار 339 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 78 افراد کا انتقال ہوا، اموات 4473 ہوگئیں۔

گذشتہ روز 22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 27 ہزار 638 ہوگئی۔ ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 86795 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کرونا متاثرین کی تعداد 77740 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26938 اور بلوچستان میں 10608 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 13082 ہے جبکہ آزاد کشمیر 1135 اور گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی تعداد 1511 ہے۔ کرونا وائرس کے باعث آزاد جموں وکشمیر میں 30، بلوچستان 121، گلگت 26، اسلام آباد 128، خیبرپختونخوا951، پنجاب 1762 اور سندھ میں1377 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔