قطر ایل این جی کیس: شاہد خاقان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

نیب کی ایک بار پھر ایل این جی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت دینے کی استدعا، عدالت نے منظور کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو 6 اگست تک قطر سے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے سے متعلق کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔

جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی، قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایک بار پھر ایل این جی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ نیا ریکارڈ ملا، ضمنی ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ قومی احتساب بیورو 6 اگست تک ضمنی ریفرنس دائر کرے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم کی کارروائی بھی ضمنی ریفرنس دائر ہونے تک موخر کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں