آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

Advertisement

آرمی چیف کی شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف پیاد بن حامد الرویلی سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں