اسلام آباد انتظامیہ نے امریکی سفارتخانے کا تحفظات پر مبنی بیان مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم میں حالیہ دنوں میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد کی پولیس نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم میں حالیہ اضافے کے بارے میں جاری کئے گئے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معلومات مفروضوں پر مبنی ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔

جاری کئے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ زیادہ تر جرائم کے واقعات اسلام آباد کے سیکٹر G-6، F-6، F-7، F-10، I-9، اور I-10 میں ہوئے ہیں، ان وارداتوں میں اسٹریٹ کرائم، چوری، مسلح ڈکیتی کی وارداتیں، موبائل فون، پرس اور گاڑیوں کی چوری شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ پچھلے تین سالوں کے اعداد و شمار کا موازنہ شیئر کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں