پانچویں جماعت میں زیر تعلیم 9 سالہ نتالیا کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کیمسٹری کے مضمون سے نتالیا کی محبت نے اسے گینز ورلڈ ریکارڈ کا مالک بنا دیا۔ نتالیا کا خواب ہے کہ وہ سائنس دان بنے۔ نتالیا اس اعزاز کو سائنس سے اپنی محبت اور اپنے گھر والوں کی سپورٹ کا مرہون منت قرار دیتی ہے۔
نتالیا نے 18 جولائی 2020ء کو کم سے کم وقت میں کیمسٹری کا Periodic Table تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ نتالیا یہ ٹیبل 2 منٹ اور 42 سیکنڈ میں مکمل کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک بھارتی خاتون کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال کے پاس تھا جنہویں نے 2 منٹ اور 49 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل بنایا تھا۔
نتالیا کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی سادہ سے تجربات کیا کرتی تھی۔ مثلا سوڈے کو سرکے میں ملانا وغیرہ۔ اس کا کہنا ہے کہ "عالمی ریکارڈ توڑنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔ کیمسٹری میں ایک پی ایچ ڈی پروفیسر پر برتری حاصل کرنا جب کہ میری عمر صرف نو برس ہے ، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے"۔
"نتالي"ا طفلة باكستانية تدخل #موسوعة_غينيس للأرقام القياسية لتفوقها بالكيمياء#صباح_العربية pic.twitter.com/TCDY02WsF5
— برنامج #صباح_العربية (@SabahAlarabiya) September 14, 2020
نتالیا کی والدہ شینا حسن کہتی ہیں کہ "ہمیں معلوم نہیں تھا کہ پیریاڈک ٹیبل بنانے کا کوئی عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ میرا مقصد کرونا کی وبا کے دوران اپنی بیٹی کو پڑھانا تھا۔ وہ بہت تھوڑے عرصے میں ٹیبل بنانے میں ماہر ہو گئی۔ میرا یقین ہے کہ تمام بچے ذہین ہوتے ہیں اور ان میں سیکھنے کی بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔ تاہم والدین پر بڑی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ ان کو حرکت میں لائیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تا کہ وہ کامیاب ہو سکیں"۔
نتالیا پڑھائی کو اضافی وقت نہیں دیتی۔ وہ دیگر بچیوں کی طرح کھیلتی ہے اور تفریح سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہے۔
نتالیا کو جانوروں سے پیار ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ تجربہ گاہ میں بنا کسی خطرے میں ڈالے وہ ویکسین اور دواؤں کے ذریعے ان کو تحفظ فراہم کریں۔