پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ختم کر دی
ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکائونٹس کو بلاک کیا جائے گا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکائونٹس کو بلاک کیا جائے گا اور اکانٹس کی مقامی قوانین کے مطابق نگرانی بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد کی مسلسل نگرانی اور ایسے اکائونٹس معطل کرنے کا مقامی نظام بنا دیا ہے۔
پی ٹی اے نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
-
ٹِک ٹاک کو امریکا میں دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کریں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی "بائٹ ڈانس" کو امریکا میں اپنے اثاثے "ٹِک ٹاک" ایپ کو فروخت کرنے کی آخری تاریخ طے ... بين الاقوامى -
امریکی صدر کی جانب سے "ٹک ٹاک" اور "وی چیٹ" پر کاری ضرب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شام دو ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔ ان کی رُو سے امریکا میں چین کی دو ایپلی کیشنز " ٹک ٹاک" اور " ... بين الاقوامى -
ٹِک ٹاک کو امریکا میں فروخت یا بلاک کردیا جائے: امریکی وزیر خزانہ
امریکا اور چین کے درمیان سفارتی ، سیاسی ، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تنازع اب ایک نئی شکل اختیار کر گیا ہے اور اب کہ امریکا کا ہدف چین کی ... بين الاقوامى