.

کوئٹہ بم دھماکہ میں تین افراد جاں بحق، دو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں اتوار کے روز دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ منعقد ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔