پاکستانی وزارت خارجہ نے فرانس میں جاری اسلام مخالف لہر پر اپنے خدشات کے اظہار کے لئے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام مخالف منظم مہم کی مذمت کرتا ہے۔"
اس سے قبل گذشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اسلام پر حملہ کیا ہے۔عمانویل ماکروں نے فرانس میں آزادی اظہار رائے نبی آخر الزمان [صلی اللہ علیہ وسلم] کے خاکے سکول میں دکھانے والے استاد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتل کو اسلام پسند دہشت گرد قرار دیا تھا۔
-
فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو فوری طور پر روکا جائے: فرانس
فرانس کے ایک سکول میں توہین آمیز خاکے دکھانے والے استاد کے قتل اور اس کے نتیجے میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ... بين الاقوامى -
فرانسیسی مسلمان ہماری جمہوریہ، معاشرے اور ہماری تاریخ کا حصہ ہیں: پیرس
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد مسلم دنیا کی طرف سے کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ پیرس کو مسلمانوں سے کوئی دشمنی اور ... بين الاقوامى -
توہین آمیزخاکوں کا ردعمل؛کویت میں فرانسیسی مصنوعات کا اجتماعی بائیکاٹ
فرانس میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پر پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی توہین پر مبنی خاکوں کی ایک مرتبہ پھر تشہیر پر کویت میں سخت ردعمل کا ... بين الاقوامى