جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ۲ پاکستانی فوجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان جان کی بازی ہار گئے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدر مطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں، جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں