کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور تنظیم کے ترجمان یحییٰ مجاہد کو بھی ساڑھے 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حافظ عبدالرحمان مکی کو چھے ماہ قید کی سزا دی گئی۔

Advertisement

غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو دو مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ملزمان کے خلاف یہ مقدمات انسداد دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) نے درج کیے تھے۔

اس سے قبل بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں