خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
خادم رضوی کے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک کے نئے سربراہ منتخب
تحریک لبیک پاکستان [ٹی ایل پی] کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ لاہور کے مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے والد کی نمازجنازہ پڑھائی۔ جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
خادم حسین رضوی کی میت کو ایمبولینس میں مسجد رحمت اللعالمین سے عوام کے ہجوم کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک لایا گیا۔
جنازے کے بعد تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ نے خادم حسین رضوی کے بیٹے حافظ سعد حسین رضوی کو ٹی ایل پی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ وہ اس سے قبل جماعت کے نائب سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔