وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر26 نومبرسے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے بعد 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں ہوں گی۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریویو سیشن ہوگا اور صورتحال کے بہتر ہونے کی صورت میں 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق عمومی طور پر مارچ اوراپریل میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات کومئی میں کرانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی ہاسٹلزکے طلبہ کا ایک تہائی حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکیں گے اور نوکریوں کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو بلانے کے حوالے سے اسکول انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا تعلیمی سال کو اگست میں لے جانے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔
کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کردہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔
-
اقوام متحدہ 2021 میں ترقی پذیر ممالک کو 2 ارب کرونا ویکسین فراہم کرے گا
اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے اطفال یونیسیف کے مطابق اگلے سال کے دوران کرونا وائرس کی 2 ارب ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کی جائیں گی۔پیر کے روز ... بين الاقوامى -
شاہ سلمان کا کووِڈ-19بحران سے نمٹنے اوراستحکام کے لیے جی 20 کے درمیان باہمی تعاون پرزور
کرونا کی ویکسین ،علاج اورٹیسٹوں کی ہر کسی کو مناسب قیمت اور برابری کی بنیاد پر دستیابی یقینی بنانے کی ضرورت ہے بين الاقوامى -
روس ضرورت مند ممالک کو کرونا وائرس کی ویکسین مہیّا کرنے کو تیار ہے:صدر پوتین
روس کرونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کردہ اپنی ویکسین ضرورت مند ممالک کو مہیّا کرنے کو تیار ہے۔وہ ہفتے کے روز جی 20 کی ورچوئل اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ... بين الاقوامى