پاکستان اور یو اے ای دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات نائجر میں وزرائے خارجہ اجلاس کے کونسل کے موقع پر ہوئی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تعلقات کر مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اماراتی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔

اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر ان شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرا کے مابین اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں