سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ظفر اللہ جمالی کے بیٹے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو حال ہی میں دل کے دورہ پڑنے کے نتیجے میں دارالحکومت اسلام آباد کے ہمسایہ شہر راوالپنڈی میں ایک ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا۔

ظفر اللہ جمالی کو فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد منتخب ہونے والی پارلیمان سے وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔

وزیر اعظم جمالی سنہ 2004 ءمیں پارٹی قیادت اور صدر مشرف سے اختلافات کے بعد وزارت عظمیٰ سے علاحدہ ہوگئے تھےجن کے بعد کابینہ کے وزیر خزانہ شوکت عزیز کو وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔

میر ظفراللہ جمالی کی تدفین ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی بلوچستان میں کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر ٹویٹ کیا: "میر ظفر اللہ خان جمالی کی رحلت کی اطلاع پا کر نہایت افسردہ ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ "

مقبول خبریں اہم خبریں