.

نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کا کرونا سے انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع نے بھی کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ملک کو لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا تھا، اور ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔