پاکستان میں سعودی سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں نمائندوں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی حکومت کے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی فورمز خصوصا فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس [فاٹف] میں سعودی عرب کی جانب سے حمایت پرمشکور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں