پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرحدی جھڑپ، دو پاکستانی فوجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان فوج کے مطابق آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے بعد دو پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاکستانی افواج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ "بھارتی فورسز نے پاکستانی فوج پر فائرنگ کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔

Advertisement

اس موقع پر بھارتی فوج کے ترجمان لفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور شیلنگ کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ بھارت نے اس موقع پر کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں