.

دبئی: پاکستانی وزیر خارجہ کی امارات ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید ال نہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل سمیت کرونا وائرس کے خلاف جاری عالمی لڑائی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس موقع پر شیخ عبداللہ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں جاری تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین، گہرے ،تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں اور یو اے ای نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپنے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود نے اپنے اماراتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔