.

کرونا وائرس: پاکستان بھر میں مزید 62 افراد چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مہلک عالمی وباء کرونا وائرس سے پاکستان کے مختلف شہروں میں مزید 62 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 9392 تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 58 ہزار 968 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین ا عداد وشمار کے مطابق چار لاکھ 9 ہزار 85 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 491 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے 2403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس صوبہ سندھ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہو نے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ کرونا وائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔

اس وقت ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح89 فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 638 مریض انتقال کر چکے ہیں، صوبہ سندھ میں 3 ہزار 333، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، گلگت بلتستان میں 99، صوبہ بلوچستان میں 179 اور آزاد جموں وکشمیر میں 206 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 36 ہزار 257 تک پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، بلوچستان میں 17 ہزار 926، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 36 ہزار 113 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 80 ہزار730 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 19ہزار 998، خیبر پختونخوا میں 49121، اسلام آباد میں 30373، بلوچستان میں 17372، آزاد جموں وکشمیر میں 6874، جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کرونا وائرس کے 4617 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی۔ حیدر آباد میں کرونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کرونا مثبت کیسزکی شرح 11.20 فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر 7.47، بلوچستان 3.56، گلگت بلتستان 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 8.19، سندھ 9.20، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور 9.23، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور میں 7.92 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔