.

کرونا سے ملک بھر میں مزید 84 افراد چل بسے، 2142 نئے کیسز رپورٹ

اموات 9557 تک پہنچ گئیں، 2419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی وباء کرونا وائرس کے مزید 84 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اب تک کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 9557 تک پہنچ گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید 2142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں 4 لاکھ 15ہزار 352 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے۔ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے2419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 37905 تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کل رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز، شفایاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کرونا وائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی۔