.

پی آئی اے کے زیر استعمال پٹے پر لیا گیا طیارہ ملائیشیا میں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی قومی پرچم بردار فضائی کمپنی [پی آئی اے] کے ایک بوئینگ 777 طیارے کو عدالتی احکامات پر ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں اس وقت تحویل میں لے لیا گیا جب پٹے پر لیے گیا طیارہ مسافروں سمیت اڑان بھرنے کے لیے ہوائی اڈے پر اجازت کا انتظار کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور مسافروں کو لے کر گئی جہاں سے واپسی پر ملائیشین حکام نے عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کو لیز کی واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا طیارہ 2015 میں ویتنام سے لیز پر لیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک فریق کے درمیان اس لیز کے معاملے پر مقدمہ چل رہا ہے جسے احسن طریقے سے نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔