.

امیر البحر پاکستان نیوی کی سعودی عرب میں فوجی قیادت سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نیوی کے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نے منگل کے روز سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان دوست ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں خصوصا دفاعی شعبوں میں تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

مملکت کی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ [modgovksa@] پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جنرل فیاض اور ایڈمرل محمد امجد خان نے یادگاری تحائف اور سوینئرز کا تبادلہ کیا۔ تقریب میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹننٹ فہد الغفیلی بھی موجود تھے۔

سعودی بحریہ کے کمانڈر فھد بن عبداللہ الغفيلی سے بھی پاکستانی بحریہ کے سربراہ اور ہمراہ آئے وفد نے علاحدہ ملاقات بھی کی۔

فھد بن عبداللہ الغفيلی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے رشتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ فھد الغفیلی جون 2019 میں پاکستان کا دورہ چکے ہیں۔