
براڈشیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی کی سربراہی ریٹائرڈ جسٹس عظمت سعید کریں گے
کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائے گا
وفاقی حکومت نے براڈشیٹ معاملے پر جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہون گے۔
براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 21, 2021
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس(ر) عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2021
یاد رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے سپریم کورٹ میں لگ بھگ 7 سال خدمات انجام دی ہیں۔ اس دوران انہوں نے مشہور زمانہ پاناما مقدمے سمیت لاتعداد مقدمات کی سماعت کے بعد اہم فیصلے دیے ہیں۔
انہوں نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ میں بطور جج حلف اٹھایا ۔ اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا تھا۔ وہ 29جولائی 2012 سے 12سال قبل جسٹس شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے واحد چیف جسٹس تھے جو تقریبا چھ ماہ ہی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ سکے۔