.

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 43 اموات

دنیا میں کرونا وائرس کے کیسز 9 کروڑ 87 لاکھ سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 765 لاکھ 02 ہزار 380 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 927 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، اسلام آباد میں 40 ہزار 629، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 063 ہے، جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 247 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا سےایک دن میں ایک ہزار 737 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 508 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 16 ہزار 438 ہو گئیں۔

کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 192 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار 750 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔