ایک ارب ڈالرز کا حصول اجارہ صکوک بانڈ کے اجراء کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حکومت پاکستان نے بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لئے اجارہ صکوک بانڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایک ارب ڈالر تک حاصل ہوسکیں گے اس اجرا کے لئے حکومت نے اسلام آباد میں واقع 750 ایکڑ پر محیط ایف 9 پارک کو گارنٹی کے طور پر پیش کیا ہے ۔

اس سلسلے میں ایک سمری اگلے ہفتےجنوری 26 کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ صکوک بانڈ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Advertisement

تاہم جب پاکستان تحریک انصاف حزب اختلاف میں تھی تو بین الاقوامی اور مقامی طور پر بانڈ جاری کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس سلسلے میں فنانس ڈویژن نے کابینہ کو سمری روانہ کردی ہے۔

گذشتہ برس حکومت نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو گارنٹی کے طور پر پیش کیا تھا۔ یورو بانڈ کے لئے مقامی اور بین الاقوامی 10 بنکوں نے حصہ لیا تھا۔

یاد رہے تحریک انصاف ماضی میں قومی اثاثے گروی رکھ کر بانڈ جاری کرنے کی سخت مخالفت کرتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں